QuestionsCategory: اذان و اقامتالصلوۃ خیر من النوم کے جواب میں کیا کہا جائے
عمران احمد asked 6 years ago

کیا فجر کے اذان میں جب مؤذن یہ کلمات کہے الصَّلٰوةُ خَیرُ مِّنَ النَّومِ تو کیا جواب میں یہ کلمات صَدَقتَ وَ بَرَکتَ دہرانے چاہیے۔۔۔ کیا یے جوابی کلمات صحیح حدیٹ پاک سے ثابت ہیں؟

شام کے اذکار کے  وقت سے مراد کیا عصرسے مغرب کا وقت ہے یا پھر مغرب کے بعد بھی کر سکتے ہیں

جزاک اللہ

1 Answers
Mufti Muhammad Irfan answered 5 years ago

صدقت و بررت کےالفاظ کسی حدیث سے ثابت نہیں
صحیح بخاری میں روایت مو جود ہے۔حضور علیہ السلام نے فرمایا اذاسمعتم النداء فقولوا مثل ما یقول المئوذن
صحیح بخاری ج1 ص86
ترجمہ
حضورعلیہ السلام نے فرمایا جب تم اذان سنو تو وہی الفاظ دہرائوجو مئوذن کہتا ہے۔
فقولومثل ما یقول المئوذن کا تقاضہ ہے کہ یہی الفاظ دہرائے جائیں۔
2شام کےاذکارسےمراد یہ ہے کہ مغرب کے بعد ان کو پڑھا جائے کیونکہ شام کا اطلاق مغرب کےبعد ہوتا ہے بلکہ سونے تک پڑھ سکتے ہیں۔وقت مقررہ سے کچھ تاخیر یا تقدیم ہوجائے تو کچھ مضائقہ نہیں
واللہ اعلم بالصواب