QuestionsCategory: اذان و اقامتاذان سے پہلے صلاۃ و سلام پڑھنے کی وجہ
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ اذان سے پہلے صلاۃ وسلام کیوں پڑھتے ہیں

سائل : خرم ہاشمی ۔چک 58 جنوبی ،سرگودھا

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اہل السنہ و الجماعۃ کے ہاں اذان سے پہلے صلاۃ و سلام نہیں پڑھا جاتا اور نہ ہی یہ قرآن و حدیث سے ثابت ہے لہذا یہ سوال نہیں کیا جا سکتا کہ کیوں پڑھا جاتا ہے؟اور اہل بدعت کے ہاں جو پڑھا جاتا ہے تو البینۃ علی المدعی (کہ دلیل دعویٰ کرنے والے کے ذمہ ہوتی ہے) کے اصول کی وجہ سے انہی حضرات سے وجہ اور دلیل کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
واللہ ا علم بالصواب