QuestionsCategory: عقائدبد عقیدہ کی نماز کی حالت میں وفات
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی ومکرمی متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ اگر کوئی اہل بدعت میں سے یا کوئی بدعقیدہ شخص نماز کی حالت میں فوت ہو جائے ایسے شخص کا کیا حکم ہے؟

سائل : خواجہ فیضان مقبول

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکا تہ
نماز کی حالت میں انتقال تو بہت اچھی حالت ہے لیکن آخرت میں کامیابی کا دارومدار عقیدے کے درستگی کے ساتھ ہے اگر وہ ایسا بد عقیدہ ہے کہ ضروریات ِاہل السنہ میں سے کسی کا مخالف ہے تو اپنی سزا بھگت کربالآخر جنت میں جائے گا اور ضروریات ِدین میں سے کسی کا منکر ہے تو اس صورت میں وہ جہنم میں جائے گا اور اس کی یہ حالت اس کو سزا سے نہیں بچا سکتی ۔
واللہ اعلم بالصواب