QuestionsCategory: عقائدباطل فرقوں کا جنت میں جانا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ کیا بریلوی، اہل حدیث اور وہ شیعہ جو تفضیلی ہیں کیا وہ کبھی جنت میں نہیں جائیں گے؟کیا ان کو ہم کافر کہہ سکتے ہیں؟

سائل:سلطان ظفر

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر کسی شخص کے عقائد ایسے ہیں جو کفر اور شرک کی حد تک پہنچے ہوئے ہیں لہذا ایسے عقائد رکھنے والا جنت میں نہیں جا سکتا ہاں البتہ اگر وہ توبہ کرلیتا ہے تو جنت میں داخل ہو گا۔
اور اگر کوئی ایسا شخص ہے کہ اس کے عقائد درجہ کفر تک نہیں پہنچے ہوئے بلکہ اس سے کم درجہ کے ہیں تو ایسی صورت میں اپنی سزا بھگت کر ایک روز جنت میں جائے گا ۔
اگر کوئی ایسے عقائد کا حامل ہے جو کفر شرک یا فسق کی حد کو پہنچے ہوئے ہوں تو ایسے عقائد عوام میں متعارف کرائیں جائیں اور تعین کے بغیر ان کا رد کیا جائے۔
واللہ اعلم بالصواب