QuestionsCategory: عقائدانبیاء کے وارث علماءاہل حق ہیں
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ “العلماء ورثۃ الانبیاء” کیا اس میں مماتی، غیرمقلد  اور باطل فرقے اس میں شامل ہیں ؟

سائل:عطااللہ شاہ محمودی

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
العلماء میں الف لام جنس یا استغراق کا نہیں ہے کہ جس سے تمام فِرَق کے علماء مراد ہوں بلکہ الف لام عہد خارجی یا عہد ذ ہنی کا ہے اس سے مراد خاص وہ علماء ہیں جو نبوت کے علم کے صحیح ترجمان ہیں اور ان کے علم پر صحیح عمل پیرا ہیں اور نبوت کے علم کی صحیح ترجمانی اہل السنہ والجماعہ علماء دیوبند کر رہے ہیں اور باقی فرقے چونکہ تحریف کررہے ہیں لہذاوہ اس حدیث کا مصداق نہیں ۔
واللہ اعلم بالصواب