QuestionsCategory: عقائدانبیاء کرام کا قبر میں نماز پڑھنا اور امتی کا سلام کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ اگر نبی قبر میں نماز پڑھتے ہیں تو  جب ہم ان کو سلام کرتے ہیں تو فقہ حنفی میں ہے کہ نماز پڑھنے والے کو سلام نہیں کر سکتے

تو اس صورت میں کیسے سلام پہنچایا جاتا ہے ؟

سائل: سلطان ظفر

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
احکام [نماز کی حالت میں سلام کا جواب دینا وغیرہ]کا تعلق دنیاوی زندگی کے ساتھ ہے اور موت کے بعد قبر والی زندگی وہ احکام والی زندگی نہیں ہےاس لیے دنیاوی زندگی کو آخرت کی زندگی پر قیاس کرکے ایسے مسائل پیش کرنا قیاس مع الفارق ہے
واللہ اعلم بالصواب