QuestionsCategory: عقائدالہدی انٹر نیشنل کے مسائل سننا اور اس پر عمل کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ کیا ہم اور ہماری مستورات الہدی انٹرنیشنل سے جاری کردہ اسلامی نشریات پہ عمل کر سکتے ہیں؟  کیا الہدی انٹر نیشنل کی دینی مسائل پر مبنی نشریات درست ہیں؟ ڈاکٹر  فرحت ہاشمی کے جاری کردہ مسائل کیسے ہیں ؟

سائل: حافظ مشہود اسحاق  ۔آزاد کشمیر

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے بعض افکار اوربہت سے مسائل سے ہمارے علماء کرام نے اختلاف کیا ہے لیکن عوام یا کم علم لوگ ان کے صحیح یا قابلِ اشکال افکار اور مسائل کی تمییز نہیں کرسکتے اس لیے عوام اور نا پختہ افراد کے لیے ڈاکٹر صاحبہ اور ان کی فکر کے حاملین کے دروس میں شرکت اور لٹریچر سے استفادہ کرنے کو مفید و مناسب نہیں ۔ لہذا اس سے اجتناب کیا جائے بلکہ اس کی بجائے علماء حق کے بیانات کو سناجائے اور ان کے مسائل کو اپنائے۔
واللہ اعلم بالصواب