QuestionsCategory: عقائدالہدی انٹرنیشنل کے عقائد
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ الہدی انٹرنیشنل کے عقائد پر کوئی کتاب ہے تو اس کا نام بتادیں

سائل:عبدالمنان اشرفی۔ ٹیکسلا

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ہمارے علم کے مطابق ڈاکٹرفرحت ہاشمی صاحبہ کے نظریات کا نچوڑ یہ ہے:
1: اجماعِ امت سے ہٹ کر ایک نئی راہ اختیار کرنا۔
مثلاً: قضائے عمری سنت سے ثابت نہیں ہے، صرف توبہ کرلی جائے، قضاء نماز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ۔
تین طلاقوں کو ایک شمار کرنا۔
نفل نمازوں، صلوٰۃ التسبیح، رمضان میں طاق راتوں خصوصاً ۲۷ ویں شب میں اجتماعی عبادات کا اہتمام
2: غیر مسلم، طاقتوں کے خیالات کےحوصلہ افزائی :
مثلاً:مولوی(عالم)، مدارس اور عربی زبان سے دور رہیں۔علماء دین کو مشکل بناتے ہیں، آپس میں لڑتے ہیں، عوام کو فقہی بحثوں میں اچھالتے ہیں
اگر آپ کو کسی مسئلہ میں صحیح حدیث نہ ملے تو ضعیف لے لیں لیکن علماء کی بات نہ مانیں۔
3: تلبیس حق و باطل:
مثلاً:تقلید شرک ہے (لیکن کونسی برحق ہے اور کس وقت غلط ہے؟ یہ کبھی نہیں بتایا)۔
ضعیف حدیث پر عمل کرنا تقریباً ایک جرم بناکر پیش کیا جاتا ہے (کہ جب بخاری شریف میں صحیح ترین احادیث کا مجموعہ ہے تو ضعیف احادیث کو کیوں قبول کیا جائے)۔
4: فقہی اختلافات کے ذریعہ دین شکوک و شبہات پیداکرنا:
اپنا پیغام، مقصد اور متفق علیہ باتوں سے زیادہ زور دوسرے مدارس اور علماء پر طعن و تشنیع۔
ایمان، نماز، روزہ، زکوۃ، حج کے بنیادی فرائض، سنتیں، مستحبات، مکروہات سکھانے سے زیادہ اختلافی مسائل میں الجھایا گیا۔
نماز کے اختلافی مسائل، رفع یدین، فاتحہ خلف الامام، ایک وتر، عورتوں کو مسجد میں جانے کی ترغیب، عورتوں کی جماعت ان سب پر صحیح حدیث کے حوالے سے زور دیا جاتا ہے۔ زکوٰۃ کے بارے میں غلط مسائل بتائے جارہے ہیں، خواتین کو تملیک کا کچھ علم نہیں۔
5: آسان دین:
دین مشکل نہیں، مولویوں نے مشکل بنادیا ہے، دین کا کوئی مسئلہ کسی بھی امام سے لے لیں، اس طرح بھی ہم دین کے دائرہ میں ہی رہتے ہیں۔
حدیث میں آیا ہے کہ آسانی پیدا کرو تنگی نہ کرو، لہٰذا جس امام کی رائے آسان معلوم ہو وہ لے لیں۔
روزانہ سورۂ یٰسین پڑھنا صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے، نوافل میں اصل صرف چاشت اور تہجد کی نماز ہے، اشراق اور اوّابین کی کوئی حیثیت نہیں۔
مزید تفصیل کے لیے
“ہدایت یا گمراہی ” مفتی مطیع الرحمٰن
“مغربی جدت پسندی اور الہدی انٹر نیشنل”مفتی ابو صفوان
کا مطالعہ فرمائیں
واللہ اعلم بالصواب