QuestionsCategory: جدید مسائلالھدایہ کالقرآن کا مطلب
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ !

محترمی و مکرمی متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ مذہب حنفی کے مستند ترین کتاب ہدایہ شریف کے بارے میں بعض کتابوں میں یہ مداحیہ شعر لکھا ہے کہ

الہدایۃ کالقرآن قد نسخت ماصنفوا قبلہا فی الشرع من کتب

اس پر بعض لوگ  بہت شور مچا رہے ہیں کہ دیکھو یہ لوگ اپنی کتاب کو قرآن کریم کا درجہ دیتے ہیں اور قرآن کے چیلنج قل لئن اجتمعت الأنس والجن علی أن یأتوا بمثل ھذا القرآن کے مقابلہ میں کھڑا ہو گیا ہے۔اس کے بارے میں جواب عنایت فرمائیں

سائل :محمد ریحان آکوجی، رنگون، برما

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ !
یہ شعر ہدایہ میں کہیں نہیں ہے دوسرے فقہاء نے ہدایہ کی عظمت کے پیش نظر اس کی تعریف میں یہ شعر کہے ہیں ۔
مکمل شعر اس طرح ہے:
ان الهداية كالقرآن قد نسخت ما ألفوا قبلها في الشرع من كتب ‏
فاحفظ قواعدها واسلك مسالكها يسلم مقالك من زيغ ومن كذب ‏
ترجمہ :
بے شک هدایہ نے ان کتابوں سے بے نیازکردیا جن کو فقہاء وعلماء نے اس سے قبل تصنیف وتالیف کیا، جیسے قرآن نے پہلی کتابوں کو منسوخ کرکے ان سے بے نیازکردیا
اس کا غلط ترجمہ یوں کیا جاتا ہے کہ
“ہدایہ قرآن کریم کی طرح ہے۔ جس نے شریعت کی ساری کتابیں منسوخ کردی”
اصل مطلب یہ ہے کہ ہدایہ فقہ کے باب میں تالیف کردہ تمام کتابوں کے لئے ایسے ہی ناسخ یعنی بے نیاز کرنے والی ہے جیسے قرآن کریم تمام آسمانی کتابوں کے لئے ناسخ ہے۔
شعر میں موجود یہ لفظ (ألفواتالیف سے ہے) سے مراد دیگر کتب فقہ پر “هدایہ” کی برتری کا اظہار ہے کیونکہ کتب فقہ سب تصنیفات وتالیفات ہیں، اور قرآن کسی کی تالیف نہیں بلکہ وحی الہی ہے، یہاں ہدایہ کو قرآن کے برابر لاکر کھڑا کرنا ہرگز مراد نہیں ہے بلکہ اس کی اہمیت وعظمت کی ایک تشبیہ بیان کرنا مقصود ہے۔
شعر کا مکمل ترجمہ اس طرح ہوگا:
بے شک هدایہ نے ان کتابوں سے بے نیازکردیا جن کو فقہاء وعلماء نے اس سے قبل تصنیف وتالیف کیا، جیسے قرآن نے پہلی کتابوں کو منسوخ کرکے ان سے بے نیازکردیا۰
واللہ اعلم بالصواب