Print this page
Saturday, 13 September 2014 07:20

کیا وساوس کی وجہ سے ایمان زائل ہو جاتا ہے

By
Rate this item
(4 votes)

 

 

 

سوال:

: 1 حضرت صاحب بعد از سلام عرض یہ ہے کہ کیا وساوس جو دل میں شیطان خیالات لاتا ہے نماز کے دوران اور عام حالت میں بھی کیا انسان کا ایمان وسوسوں کی وجہ سے زائل ہوجاتا ہے؟

: 2وسوسوں سے بچنے کا کوئی مفید حل بتائیں۔

: 3 فجرکی نماز یا فجر کی اذان  سے کتنا وقت پہلے تک تہجد کا وقت رہتا ہے؟عمران علی

جواب:

 : 1 وساوس اور برے خیالات کا از خود آنا خطرے کی بات نہیں بلکہ ان کو اپنے اختیار سے لانا برا ہے۔اپنے اختیار سے گندے خیالات نہ لائے جائیں تا ہم اگرغیر اختیاری طور پر شیطان کی طرف سے گندے خیالات و وساوس دل   میں آئیں ، خواہ یہ وساوس کفر و شرک سے متعلق کیوں نہ ہوں اور آدمی ان کو برا سمجھے تو ان کی وجہ سے ہرگز ایمان زائل نہیں ہوتا بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اس بات کو صریح ایمان قرار دیا ہے۔

  : 2پریشان کن خیالات اور گندے وساوس سے بچنے کا بہترین اور آسان حل یہ ہے کہ ان کی طرف بالکل دھیان نہ دیا جائے۔آپ جتنا زیادہ توجہ دیں گے یہ اتنا زیادہ مسلّط ہوں گے۔نیز "لاحول ولا قوّۃ الاّ باللہ العلیّ العظیم" کا وِرد کثرت سے کیا کریں۔اس عنوان پہ مفتی محمد رضوان صاحب کی کتاب "وساوس اور ان کا علاج" کا مطالعہ مفید رہے گا۔

: 3   صبح صادق سے پہلے پہلے تہجّد کا وقت رہتا ہے۔

دارالافتاء مرکز اہل السنّت والجماعت ، سرگودھا

22 جمادی الثانی 1435 ھ، 23 اپریل 2014 ء

 

Read 2489 times Last modified on Saturday, 13 September 2014 07:27
Mufti Markaz Ahlus Sunnah

Latest from Mufti Markaz Ahlus Sunnah