AhnafMedia

فتنہ قادیانیت

Rate this item
(2 votes)

فتنہ قادیانیت

ام عدبداللہ، لاہور

اللہ نے انسان کو پیدا فرمایااور پیدا فرما کر چھوڑہی نہیںدیابلکہ اس کی ہر ضرورت پوری کرنے کا مکمل انتظام فرمایا۔ا نسان دو چیزوں کا نام ہے ایک جسم دوسری روح، جسم کی تعلیم وتربیت کاکام اللہ نے عقل کے سپرد کیاہے اور روح کی تعلیم وتربیت کاکام انبیاء کے سپردکیا کیونکہ ہر انسان میں یہ طاقت نہیں ہے کہ براہ راست اللہ سے اس کی مرضیات اور نامرضیات کا علم حاصل کرسکے اس لیے اللہ نے انسانوں میں سے کچھ مقدس ہستیوںکا انتخاب فرمایا اورانہیں یہ روحانی نظام عطا فرمایاکر اپنے بندوں کی طرف بھیجا تاکہ وہ اللہ کی رضا اور ناراضی سے واقف ہو جائیں اللہ کی طرف سے اس انتخاب کانام اصطلاح شرع میں نبوت ہے جو صرف انتخاب خداوندی ہے بندے کے کسب ومحنت کا اس میں کوئی دخل نہیں ۔

کوئی شخص کثرت عبادت،محنت اور مجاہدوںسے نبی نہیںبن سکتا مگر صد افسوس ہے انیسویں صدی عیسوی میں صوبہ پنجاب گورداس پور کے قصبۂ قادیان میں پیدا ہونے والا غلام احمدقادیانی پر کہ وہ اپنے ولی ہونے کا جھوٹا دعوی تو کرتاتھا، اس کے ساتھ ساتھ نبی ہونے کا صاف دعوی بھی کردیا۔ حالانکہ عقیدہ ختم نبوت 100آیات قرآنیہ ، 220 سے زیادہ احادیث نبوی اور اجماع امت سے ثابت ہے حضور ﷺ نے احادیث متواتر میں اپنے آخری نبی ہونے کا اعلان فرمایا اور ختم نبوت کی ایسی تشریح فرمائی جس کے بعدآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے میں کسی شک وشبہ اور تاویل کی گنجائش نہیں رہی۔

ہمارے نبی کریم ﷺ کے بعد نبوت کا دعوی کرنا بالاجماع کفر ہے بعض حریص انسانوں نے حسداور جلن کی وجہ سے نبو ت کے جھوٹے دعوے کرنے سے دریغ نہیں کیا، انہی جھوٹے مدعیان نبوت میں سے ایک مرزا غلام ہمارے دورکے انسانوں کے حصے میں آگیا۔تاریخ کے مطالعے سے پتہ چلتاہے کہ اکثر جھوٹے مدعیان نبوت ناکام ہوئے مگر مرزا کامعاملہ حکومت برطانیہ کے سہارے کی وجہ سے الگ ہے۔ مرزا نے دیگر مدعیان نبوت کی طرح شروع میںصاف صاف نبوت کا دعوی نہیں کیاکیونکہ ایسے مدعیان کا انجام اس کو معلوم تھا۔ اس نے بڑی چالاکی سے تدریجی اندازاپنایا پہلے خادم اسلام و مبلغ اسلام کے روپ میں ظاہر ہوا ، پھر اپنے آپ کو مامور من اللہ بتایا، پھر مجدد ہونے کا اظہار کیا،پھر آگے بڑھ کرمہدی و مسیح ہونے کادعوی کیا ،مزید ترقی کرکے ظلی اوربروزی نبوت کا پروپیگنڈہ کرنے لگا آخرکاراصل منزل مقصود پر پہنچ کر مستقل اورصاحب شریعت نبی ہونے کااعلان کرکے اپنے نہ ماننے والوں کو جہنمی کہنے لگا۔

محترم قارئین کرام! اسلام کے خلاف بہت سی تحریکیں وقتاً فوقتا ً اٹھیں وہ یا تو اسلام کے نظام حکومت کے خلاف تھیں یا شریعت اسلامی کے خلاف لیکن قادیانیت درحقیقت نبوت محمدی ﷺ کے خلاف بغاوت اور ایک سازش ہے۔

قادیانیت کے بارے میں بعض لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ اسے مسلمانوں کا اندرونی دینی وعلمی اختلاف اور انہیںمسلمانوں کا ایک خاص مکتبہ فکر خیال کیا جاتاہے۔ ہرگز نہیں! حقیقت تویہ ہے کہ قادیانیت مسلمانوں سے الگ ایک خودساختہ مذہب ہے قادیانی تحریک اسلام کے دینی نظام زندگی کے ڈھانچے کے مقابلے میں ایک نیا دینی نظام اورزندگی کا نیا ڈھانچہ پیش کرتی ہے، وہ دین زندگی کے تمام شعبوں اور مطالبوںکی خود خانہ پری کرنا چاہتی ہے وہ اپنے پیروئوں کو جدید نبوت اور جدید مرکز محبت وعقیدت، نئے روحانی مراکز اور مقدسات، نئے مذہبی شاعر، نئے مقتدائ، نئے اکابر، نئی تاریخیں اور شخصیات عطاکرتی ہے اس وجہ سے قادیانیت دوسرے فرقوں سے کہیں خطرناک اور تباہ کن ہے۔ حقیقت تویہ ہے کہ قادیانیت کا سب سے بڑا سربراہ مرزا غلام احمد قادیانی نبی یا ولی تو کیاہوتا وہ تو عام معمولی شرعی انسان کے برابر بھی نہیں تھا بلکہ انتہائی درجے کا بدکرداراور کذاب آدمی تھا اللہ تعالیٰ فتنہ قادیانیت سے تمام امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے ۔

Read 2568 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) فتنہ قادیانیت

By: Cogent Devs - A Design & Development Company