AhnafMedia

جنتی عورت

Rate this item
(4 votes)

جنتی عورت

اہلیہ حبیب اللہ عمر

حضرت انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایاکیامیں تم کوجنتی عورت کے بارے میں نہ بتائوں وہ کون ہے؟ ہم نے کہا :’’ضرور اے اللہ کے رسول ﷺ!‘‘آپ نے فرمایا:’’شوہر فریفتہ، زیادہ بچے جننے والی،جب یہ غصہ ہوجائے یا اسے کچھ برابھلا کہہ دیاجائے یااس کاشوہر ناراض ہوجائے تویہ عورت شوہر کو راضی کرتے ہوئے کہے میراہاتھ تمہارے ہاتھ میں ہے میں اس وقت تک نہ سوئوں گی جب تک تم خوش نہ ہوجائو۔‘‘

اس حدیث کی میں جنتی عورت کی صفت بیان کی گئی ہے کہ جنت میں جانے والی عورت میں یہ اوصاف پائے جائیں۔ ۱: وَدُوْدٌ بہت زیادہ شوہر سے محبت کرنے والی، شوہر پر فریفتہ ہونے والی ذراسی ناراضگی سے اس کا چین وسکون ختم ہوجائے

محبت کاتعلق اس کا شوہر سے وابستہ ہو۔اسے ناراض چھوڑکرالگ بیٹھنے والی نہ ہو۔فریفتہ اورمحبت کافائدہ یہ ہوگاکہ دوسرے کا جانب اس کا خیال اوردھیان نہ جائے گا اورغایت محبت کی وجہ سے شوہر کی جانب سے کوئی تکلیف دہ امور ہوتو اسے برداشت کرلے گی محبت کی وجہ سے کڑوی بات بھی میٹھی ہوجاتی ہے۔

محبوب کی طرف سے پہنچنے والی تکلیف محبت کی وجہ سے محسوس نہیں ہوتی جس گھر کا نظام باحسن وجوہ چلتاہے اورہر ایک کوگھریلوسکون میسرہوتاہے، جس کاآج فقدان ہے۔ عورت جب فریفتگی کا برتائوکرے گی توسخت مزاج مردبھی متاثر ہوکردل میں اسے جگہ دے دے گااوروہ بھی محبت کی بنیاد پر نامناسب امور کو برداشت کرتارہے گا۔

۲ وَلُوْدٌزیادہ بچے جننے والی عورت قابل تعریف اوراللہ اوررسول اللہﷺ کے نزدیک بہت پسندیدہ ہے۔

اس لیے سرکار دوعالم ﷺ نے تاکید فرمائی ہے کہ زیادہ بچے جننے والی عورت سے شادی کروشادی کااہم ترین مقصد سلسلہ نسل باقی رکھناہے،امت کے افرادزیادہ سے زیادہ ہونا۔

اس حدیث پاک میں جنتی عورت کی ایک نہایت ہی اہم وصف وعلامت بیان کی گئی ہے کہ وہ شوہرکی محبت میں سرشار ہوکرشوہرکی ذراسی بھی ناراضگی کوبرداشت نہیں کرسکتی اگر کبھی شوہرناراض ہوجائے تواپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں ایک غایت درجہ محبت کا اظہار کرے گی کہ جب تک آپ راضی نہ ہوں گے میں پل بھر بھی نہ سوئوںگی آج کل کی ماڈرن عورتیںایسا کرسکتی ہیں؟اگر شوہر ناراض ہواور اس کاناراض ہونا بحق ہوتو بھی بیگم صاحبہ پوچھیں گی بھی نہیں؛ مزے سے بے خبرسوجائیں گی اگرآج یہ وصف عورت میں پیداہوجائے توگھرجنت کانشان بن جائے۔شوہرکیساہی بدمزاج سخت مزاج کیوں نہ،بیوی کی محبت سے اس کی محبت ذہن میں بیٹھ جائے گی۔

آپ ﷺ نے فرمایا میں تم کوجنتی عورت نہ بتادوں جوخوب محبت کرنے والی ہوزیادہ بچے جننے والی شوہر کے پاس کثرت سے آنے والی ہوکہ اگر اسے تکلیف دیدی جائے توشوہرکاہاتھ پکڑ کرکہے :’’میں پل بھر نہ سوئوں گی جب تک آپ خوش نہ ہوجائیں۔‘‘

گویاکہ اس بات کی تعلیم ہے کہ شوہرناراض نہ رہے اس کی رضاجنت ہے اللہ ہم سب کوشوہر کی رضا میں رہنے کی توفیق عنایت فرمائے اورنبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی بھی توفیق عنایت فرمائے۔

Read 3798 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) جنتی عورت

By: Cogent Devs - A Design & Development Company