AhnafMedia

فیصلہ کن مرحلہ

Rate this item
(1 Vote)

فیصلہ کن مرحلہ

محمد کلیم اللہ

بس کا روگ نہیں آپ ؓکی زندگی ہمارے لیے دستور حیات ہے ۔

مرویات: آپ ؓ نے تقریبا 2210احادیث روایت کی ہیں۔

وفات: آپ کی عمر 58برس کی تھی جنازہ حضرت ابوہریرۃ ؓ نے پڑھایا۔

مکتب کی زندگی اپنی تیسری بہاردیکھ رہی تھی جب ہم نسل انسانی کا صدہزار بارنسخہ آزمودہ(قرآن کریم)اپنے سامنے رکھے استاد محترم کے انتظارمیں دوزانو بیٹھے تھے ۔

’’ الٓمo اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُتْرَکُوْا اَنْ یَقُوْلُوْا اٰمَنَّا وَھُمْ لاَیُفْتَنُوْن۔،، استاد صاحب کی آواز کانوں سے ٹکرائی ۔

لوگوں نے کیا سوچ رکھا ہے کہ ہم صرف اتنی سی بات کہنے پرچھوٹ جائیں گے کہ ہم مومن ہیں اوران کو آزمایا نہیں جائے گا؟

ایمان لانے کے بعدآزمائش کا مرحلہ خدائے حکیم کی حکمت کا مظہر ہے تاکہ لوگوں پر واضح ہوجائے کہ کون دل سے ایمان لایااور کون ہے جوزبانی جمع خرچ پرگزارا چلارہاہے دوسرے مقام پر اسی بات کو ایک اورپیرائے میں بیان فرمایاگیا:’’وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ بِشَیٍٔ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوْعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْاَمْوَالِ وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ،، ہم تمہیں ضرورآزمائیں گے خوف ، بھوک، اموال اورپھلوں وغیرہ میں کمی دے کر۔

معاشرہ پر نظر کی جائے تم ہمارے سامنے دوطرح کے انسان آتے ہیں نیک اوربد۔ نیک لوگوں کے لیے توحکم بالا:’’وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ بِشَیٍٔ…ہے اوردوسرے قسم کے انسان کے لیے ’’ظَہَرَ الْفَسَادُ فِیْ الْبَرِّوَالْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ اَیْدِیْ النَّاسِ ،،بحروبرمیں جوفسادرونماہورہا ہے یہ انہی کے کرتوتوں کانتیجہ ہے۔

اس بات کو آج کے تناظر میں دیکھتے ہیں دنیا میں کتنے فیصد لوگ نیک اور کتنے بد ہیں آپ کسی بھی شعبے میں جاکر دیکھیں کتنے پابندشرع ہیں؟اورکتنے مخالف شرع؟سابقہ اقوام کی تباہی وبربادی کی جن وجوھات کی قرآن کریم نے نشاندہی کی ہے کفروشرک کے علاوہ رشوت ، چوربازاری ،غنڈہ گردی، بدکاری وبے حجابی ہے۔اللہ تعالی نے انسا ن کو سمجھایاہے کہ اگر تم میری نافرمانی سے باز نہ آئے تو …ذلیل ورسواہوجائوگے،چہروں کو مسخ کرابیٹھوں گے ،گھروں میں بے چینیاں اوربے قراریاں تمہارامقدرہوں گی ،گناہ کرتے رہوگے تو’’لَہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَمِنْ خَلْفِہِ یَحْفَظُوْنَہٗ مِنْ اَمْرِاللّٰہِ۔‘‘ جیسے محافظ تم سے چھین لیے جائیں گے اورتم خفیہ طاقتوں سے بھی ہاتھ دھوبیٹھوگے ،برے کاموں سے بازنہ آئے توناکامیوں کی دلدل تمہیں اپنے اندر لے لے گی،گناہ کرنے پرتم مصررہے تو جیسے بدکار اقوام مکافات عمل کی چکیوں میں پستے رہے تم بھی پس جائو گے۔بلکہ قرآن حکیم تو ان کے ان خیالات کوبھی آشکارکیاہے جن کو وہ سینوں میں چھپائے پھرتے تھے ’’اَمْ حَسِبَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُوْنَ السِّیِّأَتِ اَنْ یَّسْبِقُوْنَا سَآئَ مَایَحْکُمُوْنَ ،،ان بدکاروں کا کیا خیال ہے کہ وہ ہم سے بچ نکلیں گے ؟یہ ان کاغلط فیصلہ ہے۔

ایک اصول ہے کہ’’ تسلیم ورضامیں حسن اورخوبصورتی ہے اوربغاوت میں فساداورشرہے۔‘‘

کائنات کے نظام پرآپ ایک نظر دوڑائیے!!! آپ کو اِنس وجن کے علاوہ ہرشے سرتاپا پیکر تسلیم نظر آئے گی، ہزارہا آفتاب وماہتاب باقاعدگی سے آج بھی ان راہوں پر رواں دواںہیں جو ان کے خالق نے ان کے لیے تجویز کیے تھے ،گل وصنوبرکے قافلے معین اوقات پرآجارہے ہیں ،پانی ابتداء سے نشیبی راستے کامسافرہے، کوہساروں میں وہی صلابت اور پختگی ہے، سمندروں کی موجیں اٹھ اٹھ کربیٹھ جاتی ہے۔آپ ذراسوچیں !!!اگر سیارے ایک لمحے کے لیے بھی جادہ تسلیم کوچھوڑ کردوسری طرف جائیں توفضائوں میں آگ کے شرارے بھٹرک اٹھیں اوریہ کائنات جل کر بھسم ہوجائے۔

ہمیں آج اس میں اختیار ہے کہ خدا کے مجوزہ اورپسندیدہ راہوں پرچل کرکامیاب ہوں یااسے چھوڑکرقافلہ شیاطین کے ہم قدم بن جائیںپھر اس کے بعد ذلت ،افلاس ،رسوائی، غم بے چینی، ملائکہ کی حفاظت سے محرومی اوربالآخر جہنم اوراگرہم نے آج یہ فیصلہ کرلیاکہ ہمیں اطمینانِ قلب، صحت ،فراخی رزق، معاشرہ میں حقیقی عزت ،ہراقدام پر کامیابی اوربالآخر جنت حاصل کرنی ہے تومیری بہنو!اس کا صرف اورصرف ایک ہی حل ہے کہ ہم حضورﷺ کادامن تھام لیں ۔

Read 2776 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) فیصلہ کن مرحلہ

By: Cogent Devs - A Design & Development Company