AhnafMedia

ہاتفِ غیبی کی صدا

Rate this item
(1 Vote)

ہاتفِ غیبی کی صدا

محمد کلیم اللہ

بعض باتیں بڑی مقفع مسجع ہونے کے باوجود معنویت سے خالی ہوتی ہیں اور بعض باتیں بالکل سادہ سے الفاظ میں ہوتی ہیں لیکن ان میں وہ تاثیر ہوتی ہے کہ انسان کی زندگی بدل جاتی ہے۔ آپ ﷺ کی ذات اقدس اس قدر شفیق ہے کہ بہت بڑی بات کوباوجود افصح اللسان ہونے کے اتنے عام فہم انداز میں پیش کر دیا کہ اگر ایک ان پڑ ھ دیہاتی بھی اسے سنے تو گرانی اور بوجھ محسوس نہ کرے۔ ایک ایسی ہی پر اثرکہانی مشہور محدث صاحب مشکوٰة رحمہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کے حوالے سے لکھی ہے۔ یہ کہانی بظاہر تو سادہ الفاظ اور سادہ انداز میں ہے لیکن اگر اس کو عمل کی نیت سے پڑھا جائے تو یقیناًانسان کو اس بات پر مجبور کرتی ہے کہ بندے کا خدا کے ساتھ تعلق ضرور ہونا چاہیے۔ اور یہ تعلق صرف ان اولیا ءکے لیے خاص نہیں جو درس وتدریس اور تعلیم وتربیت پر مامور ہیں بلکہ اگر کوئی کاشت کا ر بھی اللہ سے اپناتعلق استوار کرلے اللہ اس کو بھی ایسا نوازتا ہے کہ اس کی مثال نہیں ملتی۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک شخص جنگل میںاپنے کسی کام کے سلسلے میں تھا۔اچانک اس نے ایک بادل کے ٹکڑے سے آواز سنی کہ فلاں شخص کے باغ کو پانی دے ۔اس آواز کے ساتھ وہ بادل کا ٹکڑا وہاں سے چلا اور ایک پتھریلی زمین میں جاکر خوب برسا۔ بعد ازاں یہ تمام پانی ایک نالے میں جمع ہوکر ایک طرف کو بہہ پڑا۔وہ شخص بھی اس پانی کے پیچھے پیچھے چل دیا۔کچھ آگے جا کر کیا دیکھتا ہے کہ ایک شخص اپنے باغ میں کھڑا ہوا ہاتھ میں بیلچہ تھامے باغ کوپانی دے رہا ہے۔ اس آنے والے نے باغ والے سے پوچھا کہ اے بندہ خدا !تیرا کیا نام ہے ؟باغ والے نے وہی نام بتایا جو اس شخص نے بادل کے ٹکڑے میں سنا تھا۔ پھر باغ والے نے اس سے پوچھا کہ تو میرا نام کیوں پوچھتا ہے ؟اس نے کہا کہ میں نے بادل کے ٹکڑے سے ایک آواز سنی کہ تیرانام لے کر کہاگیاکہ اس کے باغ کو پانی دو،اس لیے میں پانی کے پیچھے پیچھے یہاں تک آیا ہوں۔ اب تو بتلا کہ آخر توکون سا عمل کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میںاس قدر مقبول ہے؟

باغ والے نے کہاکہ جب تو نے پوچھ لیا ہے تو اب میں تجھ کو بتا ہی دیتا ہوں۔ میں اس زمین کی کل پیداوارکے تین حصے کرتا ہوں ایک حصہ اللہ تعالیٰ کے نام پر صدقہ کرتا ہوں، ایک اپنے گھر کے لیے رکھ لیتا ہوں اور تیسرا حصہ پھر اسی باغ میں لگا دیتا ہوں۔ اللہ کو میری یہ ادا اس قدر پسند آئی کہ غیب سے میرے باغ کو پانی پلانے کے احکام جاری ہوگئے۔

Read 2238 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Islamic Articles (Urdu) ہاتفِ غیبی کی صدا

By: Cogent Devs - A Design & Development Company