QuestionsCategory: صحابہ واہل بیتخلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کا جنازہ کس نے پڑھایا؟
محمد انس asked 4 years ago

سوال:
خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کا جنازہ کس نے پڑھایا؟ کتب کے حوالہ جات  مطلوب ہیں۔ جزاک اللہ خیرا
سائل: محمد انس، خانیوال (پاکستان)

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب:
1: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا جنازہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پڑھایا۔
(الطبقات الکبریٰ لابن سعد: ج3 ص154 ذکر وصیۃ ابی بکر)
 
2: حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا جنازہ حضرت صہیب رومی رضی اللہ عنہ نے پڑھایا۔
(اسد الغابۃ لابن اثیر: ج1 ص831 عنوان مقتلہ رضی اللہ عنہ)
 
3: حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا جنازہ حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے پڑھایا۔
(مسند احمد بن جنبل: ج1 ص555)
 
4: حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کا جنازہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے پڑھایا۔
(البدایۃ والنہایۃ لابن کثیر الدمشقی: ج7 ص330، 331)
 
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
23 محرم الحرام 1442ھ/
12- ستمبر 2020ء