QuestionsCategory: نکاح و طلاقشوہر نے طلاق کا میسج لکھا، بیوی نے میسج نہیں پڑھا تھا کہ خاوند نے ڈیلیٹ کر دیا، اس صورت میں طلاق کا حکم
نور العینین asked 4 years ago

سوال:
ایک آدمی نے اپنے واٹس ایپ پہ اپنی بیوی کو میسج لکھا۔ میسج کی تحریر یہ تھی:
”تجھے تین طلاق ہیں۔“
ابھی بیوی نے میسج پڑھا ہی نہیں تھا کہ شوہر نے وہ میسج ڈیلیٹ کر دیا۔ کیونکہ وٹس ایپ پہ Delete for Everyone  کی آپشن موجود ہوتی ہے۔ اس لیے اس میسج کا اس کی بیوی کو بھی پتا نہیں چلا۔
سوال یہ ہے کہ اس میسج کی وجہ سے اس شخص کی بیوی کو طلاق واقع ہو جائے گی؟ نیز ان کا آپس میں رہنا سہنا کیسا ہے؟
سائلہ: نور العین، امریکہ

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب :
جب خاوند نے طلاق کا میسج لکھا تو اسی وقت اس کی بیوی کو تین طلاقیں واقع ہو گئیں تھیں۔ اب یہ شخص میسج کو ڈیلیٹ کر دے یا وہ عورت میسج نہ بھی پڑے بہرحال طلاق واقع ہو چکی ہے۔ یہ عورت اپنے خاوند کے لیے بالکل حرام ہو چکی ہے۔ اس کا حکم یہ ہے کہ دونوں کا اکٹھے رہنا بالکل حرام ہے۔ یہ عورت عدت گزار کر دوسری جگہ نکاح کرنا چاہے تو کر سکتی ہے۔  اس خاوند کے ساتھ رہنا جائز  نہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
25محرم الحرام 1442ھ/
14- ستمبر 2020ء