QuestionsCategory: متفرق سوالاتاویس قرنی ر ح

اویس قرنی رحمہ اللہ  کا اصلی نام کیا تھا میں نے ایک عالم سے سنا ہے کی اویس کا معنی صحابیت سے محروم ہونا ہے

جواب دے کر مہربانی کجیے

1 Answers
Mufti Shahid Iqbal answered 5 years ago

جواب
حضرت اویس رحمۃاللہ علیہ کا اصل نام ،،اویس ،،ہی تھا قرن ان کا قبیلہ تھا اس کی طرف نسبت کرتے ہوئے قرنی کہتے ہیں
اویس یہ تصغیر ہے اوس کی ۔اوس کے دو معنی لغت میں مذکور ہیں ۱۔بھیڑیا ۲۔عطیہ
اویس کا معنی ،،صحابیت سے محروم ہونا،، ہماری نظر سے نہیں گزرا
واللہ اعلم بالصوب
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھاپاکستان
17فروری 2019