QuestionsCategory: حلال وحرامافغانی کوئلہ کی درآمد
AKHLAQ asked 5 years ago

 1۔ہم افغانستان سے کوئلہ امپورٹ کرتے ہیں اور اِس کا پورا ٹیکس حکومت پاکستا ن اور افغانستان کو ادا کرتے آ رہے ہیں، جس کے بدلے میں یہ  کوئلہ ہمیں 21000 روپے پا کستانی فی ٹن میں پہنچتا ہے ، ہم سے مندرجہ ذیل فیکٹریا ں کوئلہ خریدتی ہیں ۔1۔عسکری2 ۔فوجی3۔بیسٹ وے4۔دیوان سیمنٹ ۔

2۔اگر یہی کوئلہ یہ فیکٹریاں خود امپورٹ کریں تو  انہیں یہ کو ئلہ  خود بھی اسی قیمت پر21000 روپے  میں پڑتا ہے اور یہ فیکٹریاں ہمیں فی ٹن ریٹ 16500 روپےفی ٹن ریٹ   دیتی  ہیں، اب یہ لوگ ہم سے کوئلے میں خصوصیات مانگتے ہیں  جو کہ افغا ن کوئلے کی ہیں وہ درج ذیل ہیں ، )مٹی۔14٪ سے 16٪ تک   / سلفر۔٪0.40سے ٪0.90 تک ASH( وی ایم ۔30٪ سے 40٪ تک / نمی ۔7٪ سے 12٪ تک /  جی سی وی ۔5800٪سے 6500٪تک یہ مندرجہ بالا خصوصیات جو افغان کوئلے کی ہیں ، اس میں اگر کچھ مقدار پاکستانی کوئلے کی ڈالیں تو یہ مقدار برابر کی جا سکتی ہے، اور فی ٹن ریٹ (2)  کا نقصان ہم پورا کر سکتے ہیں ،جو ہمیں افغان کوئلہ ا نہیں دینے سے ہو رہا ہے ،

3۔لیکن ان فیکٹریوں    کے ساتھ ہمارا   افغان کوئلے کا معائدہ ہوا ہےافغانی کوئلے کے نام سے  ۔

 4۔اگر ان خصوصیات میں بہتری آ جاے تو ہمیں پریمیم ملتا ہے اور اگر  کوئی خرابی ہو تو ہم سے کٹوتی ہوتی ہے۔

 5۔مارکیٹ میں 95 ٪ لوگ کوئلہ مکس کر کے فیکٹریوں کو فروخت کرتے ہیں ،جو کہ فیکٹری والوں کو معلوم ہے۔

 6۔فیکٹریوں والوں کو معلوم ہے کہ 95٪ سپلائر ہمیں مکس کر کے کوئلہ دیتے ہیں ،اور جو 5٪ سپلائر افغان کوئلہ دیتے ہیں  وہ بھی انہیں معلوم ہے ،لیکن وہ سب کو ایک طرح ڈیل کرتے ہیں کیونکہ 5٪ سپلائروں کا صاف مال لینے سے ان کو کچھ فائدہ نہیں ہوتا،اور ہمیں یہ بھی لگتا ہے کہ جو ریٹ یہ نکالتے ہیں وہ  بھی مکس مال کا ہی نکالتے ہیں ، البتہ ہمیں یہ نہیں بتاتے کہ ہم نے ریٹ مکس مال کا نکالا ہے۔

7۔اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم افغانی اور پاکستانی کوئلہ مکس کر کے ان فیکٹری والوں کو فروخت کر سکتے ہیں ، جبکہ ہمارا ان کے ساتھ افغانی کوئلے کا معاہدہ ہوا ہے ، براہ کرم تفصیلاًجواب عنایت فرما ئیں اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔