AhnafMedia

قیام مرکز اھلسنت والجماعت

Rate this item
(17 votes)

 

 

 

نظر میں عہد رفتہ ہے اب بھی حال کی طرح 

سلف    کا  شیوہ  سامنے  ہے  مثال  کی  طرح 

 شجر سلف سے پیوستہ، علمائے اہل السنة کی تابندہ روایات کا پاسدار، باطل اور اہل باطل کی راہ کا کوہ گراں، مرکز اہل حق، علماء و اصفیاءکا مسکن یہ ادارہ شورو شغب اور شہری زندگی کے ہنگاموں سے دور سرگودھا کے ایک گاﺅں چک نمبر 87جنوبی میں قائم ہے۔ یہ گاﺅں سرگودھا شہر سے قریباً آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر مین سرگودھا۔لاہور روڈ پر واقع ہے۔ 

 چہار اطراف سے گھنے باغات کے فطری ماحول میں گھر ا ہوا مرکز اہل السنة و الجماعة دین فطرت کی سچی، حقیقی اور خالص تشریحات و تعبیرات کا امین ہے۔

مرکز کی مبارک تأسیس شوال المکرم ۱۴۲۳ھ مطابق دسمبر 2002ءمیں متکلم اسلام مناظر اہل السنة سفیر احناف حضرت مولانا محمد الیاس گھمن دامت برکاتہم کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ 

 مرکز اہل السنة بحمد اللہ تعالیٰ درس وتدریس، تعلیم و تعلم، دعوت و تبلیغ اور اصلاح و ارشاد کے شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ خصوصاًفکری تربیت، اصلاح عقائد اور رد فرق باطلہ کے ضمن میں مرکز اہل السنة و الجماعة کی مساعی پر تجدیدی رنگ نمایاں ہے۔ آئندہ صفحات میں مرکز کی علمی، اصلاحی اور دعوتی خدمات اور شعبہ جات کا اجمالی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ 

ذلک فضل اللہ یؤتیہ من یشآء 

Markaz Ahsl-e-sunnat Waljamaat Sargodha

Read 6673 times

DARULIFTA

Visit: DARUL IFTA

Islahun Nisa

Visit: Islahun Nisa

Latest Items

Contact us

Markaz Ahlus Sunnah Wal Jama'h, 87 SB, Lahore Road, Sargodha.

  • Cell: +(92) 
You are here: Home Quran In Mp3 Markaz-e-Ahlesunnat قیام مرکز اھلسنت والجماعت

By: Cogent Devs - A Design & Development Company