QuestionsCategory: سیرت و تاریخامام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی پیدائش کس دور حکومت میں ہوئی؟
ام محمد asked 3 years ago

سوال:
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی پیدائش بنو امیہ کے دورِ حکومت  میں ہوئی یا بنو عباس کے دورِ حکومت میں؟ باحوالہ بتا دیں! جزاک اللہ
سائلہ: ام محمد

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 3 years ago

جواب:
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی پیدائش 80 ہجری میں کوفہ میں ہوئی۔اس وقت عبد الملک بن مروان کی خلافت کا زمانہ تھا جو مشہور اموی خلیفہ گزرے ہیں۔
علامہ شہاب الدین ابو العباس احمد بن محمد بن علی بن حجر الہیثمی المکی(ت974ھ) لکھتے ہیں
الاکثرون علی انہ ولد سنۃ ثمانین بالکوفۃ فی خلافۃ عبد الملک بن مروان.
(الخیرات الحسان: ص 39)
ترجمہ:  اکثر مؤرخین کے مطابق امام صاحب سن 80 ہجری میں کوفہ میں پیدا ہوئے، اس وقت عبد الملک بن مروان کا دور حکومت  تھا۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
24 ربیع الاول 1442ھ/
10- نومبر2020ء