QuestionsCategory: روزہسحری کے وقت کے بعد ٹوتھ برش…..وقت دیکھنے کے بغیر
Abdul Hayul Qayoom Banday asked 4 years ago

السلام علیکم

 ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ سائل کو سحری کا وقت معلوم نہیں تھا اب اس نے ٹوتھ برش (tooth brush) کیا4:04 شروع کیا پھر جب ختم کیا4:07 پھر جب وقت دیکھا اختتام سحری کا….تو پتہ چلا اختتام سحری 4:04 منٹ ہی تھا….واضع رہے اس پہلے شک تو ہوا تھا کہ سحری کا وقت چلا تو نہیں گیا…….اب پوچھنا یہ کہ روزہ صحیح ہے کہ نہیں ….اور اگر نہیں تو اس کی تلافی کیسے ہو گی…. …بانڈے عمر …انڈیا سے..

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 4 years ago

الجواب حامدا و مصلیا و مسلما:
روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرنا حلق میں اثرات جانے کے شک کی وجہ سے مکروہ ہے، اگر حلق میں ٹوتھ پیسٹ کے ذرات چلے گئے تو روزہ فاسد ہوجائے گا، اس لیے روزہ کے دوران ٹوتھ پیسٹ اور ٹوتھ پاؤڈر وغیرہ استعمال نہیں کرنا چاہیے،  بلکہ صبح صادق سے پہلے پہلے ٹوتھ پیسٹ کرلے۔
صورت مسئولہ میں خود دیکھ لیں اگر اس کے اثرات حلق سے نیچے اتر گئے ہوں تو روزہ فاسد ہو جائے گا اور اگر حلق تک نہ گئے ہوں تو اس صورت میں روزہ ہو جائے گا۔
روزہ کی حالت میں مسواک استعمال کرنا چاہیے، یہ سنت بھی ہے، اس میں اجر وثواب بھی بہت ہے اور اس سے روزہ بھی نہیں ٹوٹتا۔فقط واللہ اعلم
دار الافتاء مرکز اہل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا پاکستان
12رمضان المبارک1441ھ  بمطابق 6 مئی 2020ء