QuestionsCategory: قربانیپہلے قرض ادا کریں یا قربانی؟
Muhammad Sadiq Muawia asked 4 years ago

السلام علیکم  ورحمۃ اللہ

حضرت! مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس اتنا زیور ہے کہ اگر حساب کرے تو اس پر قربانی واجب ہو جائے گی مگر وہ شخص قرضدار بھی ہے۔ تو وہ کیا کرے؟  قربانی کرے یا قرض ادا کرے ؟ جواب سے جلد مطلع فرمائیں۔

محمد صادق ، منڈی بہاوالدین (پاکستان)

1 Answers
Mufti Pirzada Akhound answered 4 years ago

الجواب حامداًومصلیاً:

واضح رہے کہ اگر کسی شخص کے ذمہ قرض ہو اور اس کے پاس کچھ مال بھی ہوتو اگر قرض ادا کرنے کے بعد نصاب (ساڑھے سات تولہ سونا کی مالیت کے بقدر)سے کم مال بچے، تو اس پر قربانی واجب نہیں ہوگی۔

لہذا مذکورہ صورت میں اگر آپ کے پاس اتنا مال  موجود ہے کہ قرضہ ادا کرنے کے بعد ساڑھے سات تولہ سونا کی مالیت کی بقدر  ہو تو ایسی صورت میں آپ پر قربانی واجب ہے   اور اگر قرضہ ادا کرنے کے بعد اس مالیت کے بقدر  مال نہیں بچتا تو ایسی صورت میں قربانی لازم نہیں ہو گی۔

فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

ولو كان عليه دين بحيث لو صرف فيه نقص نصابه لا تجب.

(فتاوی  عالمگیری۔کتاب الاضحیہ،ج5ص292)

ترجمہ:       اگر کسی شخص پر اتناقرضہ ہو کہ اگر وہ ادا کرے تو  ادائیگی کے بعد اس کے پاس نصاب کی بقدر مال باقی نہ رہے تو ایسی صورت میں اس پر قربانی واجب نہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دار الافتاء،

مرکز اھل السنۃ الجماعۃ سرگودھا پاکستان

25محرم الحرام 1442ھ/

20 ستمبر  2020 ء