QuestionsCategory: قربانیمرحومین کے لیے کی گئی قربانی کے گوشت کا حکم

سوال:
اگر کسی نے اپنے مرحوم والدین کے لئے قربانی کی تو کیا اس جانور کے گوشت کو گھر میں کھا یا جاسکتا ہے یا  اس کو صدقہ کرنا ضروری ہے؟
محمد شاہین حسین،  اسلام آباد

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 4 years ago

الجواب حامدا ومصلیا و مسلما:
اگر میت کے حکم کے بغیر کوئی اپنے مال سے میت کی طرف سے قربانی کرے تو وہ نفلی قربانی ہوگی اور اس کا گوشت خود بھی استعمال کرسکتے ہیں اور صدقہ بھی کر سکتے ہیں
(الدر المختار وحاشيۃ ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 326 / 335) واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا پاکستان
11 محرم الحرام 1442ھ بمطابق 31 اگست 2020