QuestionsCategory: اسلامی تہواربکرے کے پیدائشی سینگ نہ ہوں تو قربانی کا حکم
خرم asked 4 years ago

سوال:

 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ

 

کیا ایسے بکرے کی قربانی کی جا سکتی ہے جس کے  پیدائشی سینگ نہ ہوں؟

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب:
ایسے بکرے کی قربانی جائز ہے۔
 
امام ابو الحسن علی بن ابی بكر بن عبد الجلیل المرغیانی (ت593ھ) لکھتے ہیں:
ويجوز أن يضحى بالجماء وهي التي لا قرن لها لأن القرن لا يتعلق به مقصود.
(الہدایۃ: ج4 ص74 کتاب الاضحیۃ)
ترجمہ: ایسا جانور جس کے سینگ نہ ہوں اس کی قربانی جائز ہے کیونکہ قربانی کا مقصود اس جانور کے سینگوں کے ساتھ متعلق نہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء۔ مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
6- ذو الحج 1441ھ
28- جولائی 2020ء