QuestionsCategory: قرآن وتفسیرقرآن کریم سجدۂ تلاوت سے متعلق۔
محمد فائز انڈیا asked 2 years ago

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 امید ہے مزاج بخیر ہونگیں۔

 کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن مجید میں کل 15 سجدے ہیں  مسلک امام ابو حنیفہ کے نزدیک قرآن مجید میں کل 14 سجدے ادا کرنا واجب ہے سورۃ الحج کے دو سجدے نہیں بلکہ ایک ہی ادا کرنا ہے  اور مسلک شافعی میں قرآن مجید میں کل 15 سجدے ہیں اور مکمل پندرہ سجدہ ادا کرنا واجب ہے۔

اگر سورۃ الحج کا ایک ہی سجدہ کرنا ہے تو نہیں کرنا چائیے کرنا ہے تو دونوں کریں ورنہ دونوں ہی نہ کریں کسی حدیث سے ثابت ہیں تو برائے کرم مکمل و مفصل قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

نوٹ اگر حنفی مسلک والے قرآن مجید کے کل پندرہ سجدہ تلاوت کرنا چاہیں تو کیا اس کی اجازت ہوگی؟ اگر نہیں تو کیوں نہیں ہوگی؟ فضیلت حاصل کرنے کیلئے اگر ادا کرتے ہیں تو کیا حرج ہے؟

اپنی اصلاح کے لئے عاجز پوچھ رہا ہے

تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں۔

 محمد فائز انڈیا