QuestionsCategory: قرآن وتفسیربوسیده مقدس اوراق کی حفاظت کا طریقہ کار
رحمٰن الله asked 3 years ago

سوال:

السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

مفتی صاحب! ضعیف قرآن مجید اور بوسیده مقدس اوراق  سے کیا کیا جائے؟

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 3 years ago

جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
قرآن کریم، احادیث مبارکہ اور دیگر مقدس اوراق کو زیرِ زمین دفن کرنا چاہیے۔ مختلف علاقوں میں اس مقصد کے لیے ٹرسٹ قائم ہوتے ہیں جو ان بوسید اوراق کو محفوظ طریقے سے زیرِ زمین منتقل کر دیتے ہیں۔ اس لیے کسی قبرستان میں از خود دفن کرنے کے بجائے کسی ٹرسٹ کے سپرد کر دیے جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔
 
واللہ  اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
24 شعبان 1442ھ/ 8 – اپریل 2021ء