QuestionsCategory: متفرق سوالاتچند صغیرہ گناہوں کا بیان
Usman Aslam asked 5 years ago

کبیرہ گناہ تو بہت معلوم ہیں ۔ حضرت صغیرہ گناہوں کی چند مثالیں بتا دیں۔ ممنون ہوں گا۔ جزاک اللہ خیرا

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 5 years ago

جواب:
گناہ صغیرہ کی چند مثالیں ملاحظہ ہوں:
1:            غیر محرم عورت کی طرف قصد اً دیکھنا۔
2:             کسی انسان یا جانورر پر لعنت کرنا۔
3:             وہ جھوٹ بولنا جس میں کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
4:             بالا خانہ وغیرہ پر بلا ضرورت چڑھنا جس سے لوگوں کے مکانات سامنے نظر آتے ہوں۔
5:             کسی مسلمان سے بلا عذر تین دن سے زائد تعلق ترک رکھنا۔
6:             اکڑ کر اور اِترا کر چلنا۔
7:            کسی فاسق کے پاس اٹھنا بیٹھنا ۔
8:            مکروہ اوقات (طلوع، غروب، نصف النہار) میں نماز پڑھنا۔
9:            مسجد میں کسی مجنون یا اتنے چھوٹے بچے کو لے جانا جس سے مسجد کے خراب اور گندہ ہونے کا خطرہ ہو۔
10:         پیشاب یا پاخانہ کے وقت قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ کر کے بیٹھنا۔
11:         جس عورت سے ظہار کر لیا ہو کفارہ ظہار ادا کرنے سے پہلے اس سے جماع کرنا۔
12:         کسی چیز کا معاملہ دو شخصوں میں ہو رہا ہو مثلاً خرید و فروخت یا کسی جگہ پیغام نکاح دیا ہو تو اس کا جواب ہونے سے پہلے اس خریداری یا پیغام نکاح میں رکاوٹ ڈالنا۔
13:         جمعہ کی پہلی اذان کے بعد خرید وفروخت کرنا۔
14:         شوقیہ کتا پالنا۔
15:         معمولی چیزوں مثلاً ایک دو لقمہ کی چوری کرنا۔
16:         کھڑے ہو کر پیشاب کرنا۔
17:         روزے کی حالت میں اپنی بیوی کے ساتھ مباشرت کرنا (یعنی برہنہ ہو کر لپٹنا)
18:         روزے کرنا میں اپنی بیوی کا بوسہ لینا جبکہ حد سے بڑھنے کا خطرہ ہو۔
19:         جانور کو پشت کی طرف سے ذبح کرنا۔
20:         نماز میں کپڑے یا بدن کے ساتھ کھیلنا۔۔
                کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کی مزید تفصیل علامہ  شہاب الدین احمد بن حجر الہیثمی المکی الشافعی (متوفیٰ 973ھ) کی کتاب ”الزواجر عن اقتراف الکبائر“، علامہ زین الدین بن ابراہیم بن محمد المعروف ابن نجیم الحنفی (متوفیٰ 970ھ) کی کتاب ”صغائر وکبائر“  اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی (ت1396ھ) کی کتاب ”گناہ بے لذت“ میں ملاحظہ کی جس سکتی ہے۔
        واللہ اعلم بالصواب
           محمد الیاس گھمن
             28-مارچ    2019ء