QuestionsCategory: متفرق سوالاتوالد کی زندگی میں جائیداد کی تقسیم کا مطالبہ کرنا
Molana Abid Jamshaid Staff asked 4 years ago

عرض یہ ہے کہ اگر ایک باپ کی تین اولاد ہو اور ایک بیٹی ہو اور وہ اپنی حیات میں تمام کو ان کا حصہ تقسیم کردے اور محض اپنے رہنےکے لیےایک حصہ رکھ لے اور کوئی بچہ اس میں بھی تقسیم کا مطالبہ کرے تو کیا درست ہے؟

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 4 years ago

جواب
واضح رہے کہ ہر شخص اپنی حیات میں  اپنی جائیداد کا مالک ہوتا ہے اور  وہ اس میں  ہر جائز تصرف  کا حق رکھتا ہے کوئی اس کو منع نہیں کر سکتا اسی طرح اولاد کاوالد ین کی زندگی میں والدین  کے  جائیداد میں کوئی حق نہیں  ہوتا اور نہ ہی ان کو مطالبہ کا حق حاصل  ہوتا۔
لیکن اگر کوئی  اپنی  زندگی میں اپنی جائیداداپنی  اولاد میں تقسیم کرنا چاہے تو اس کا بھی اس کو حق حاصل ہے وہ ہبہ کہلائے گی اور اس میں برابری ضروری ہے ۔
اور صاحبِ جائیداد کی طرف سے اپنی زندگی میں اپنی اولاد کے درمیان ہبہ کرنے کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ جائیداد میں اپنے لیے جتنا رکھنا چاہے اس کا حق حاصل ہے تاکہ بوقتِ ضرورت کام آئے اور بقیہ مال اپنی  تمام  اولاد میں برابر تقسیم کردے جتنا بیٹے کو دے اتنا ہی بیٹی کو دے اس میں کسی کو محروم نہ کرے۔والدین کا اپنے لیے رکھے ہوئے حصے میں اولاد کا مطالبہ کرنا درست نہیں ۔
 واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء مرکز اھل السنہ والجماعہ سرگودھا پاکستان
20 ستمبر2020