QuestionsCategory: متفرق سوالاتعمرہ کرنے والے کا دوسرے کا حلق کرنا
Ameer hamza asked 5 years ago

حضرت پوچھنا یہ تھا کہ عمرہ کرتے وقت سعی کرنے کے بعد عمرہ کرنے والا اپنے ساتھی کا حلق کر سکتا ہے؟

یا اپنا حلق کرنے کے بعد کر سکتا ہے یا نہیں کر سکتا۔ یا اپنا حلق کرنے سے پہلے بھی کر سکتا ھے؟

براہ مہربانی پوری تفصیل سے آگاہ کریں۔

جتنی جلدی ہو سکے۔۔۔

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 5 years ago

الجواب :
عمرے کے افعال ادا کرنے کے بعد حلق کرنا اور کرانا دونوں جائز ہے چاہے حلق کرنے والا معتمر ہو یا غیر معتمر.
وجعل بعضھم يحلق بعضا حتی کاد بعضھم يقتل بعضا غما الخ.
(بخاری ج1 ص380)
اور بعض بعض کا سر مونڈنے لگے یہاں تک کہ قریب تھا کہ بعض بعض کو مار ڈالے یعنی ہجوم سے.
فقط واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
29 جنوری 2019ء