QuestionsCategory: مسالکاستخارہ کی وجہ سے اہل بدعت کو اہل حق سمجھنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ایک بندا استخارہ کرتا ہے کہ حق پر کونسی جماعت ہے اسی رات ایک بریلوی آکر ایک حدیث سناتا ہے۔لا یؤمن احدکم حتی اکون احب الیہ۔…الخ۔کیا بریلویت کو اس بنا  پر حق  کہنا  درست  ہو گا؟

سائل:سیدیاسربخاری۔ضلع رام بن جموں و کشمیر الہند

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مومن ہونے کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام باتوں پر ایمان لانا ضروری ہےصرف زبان سے محبت کا دعوی شرط نہیں ہےمحبت کی علامت یہ ہے کہ آدمی ساری باتیں مانے اور جو ساری باتیں نہیں مانتا وہ مومن کیسے ہوگا اس لیے صرف اس حدیث کی بنیاد پر کسی کو مومن نہیں کہہ سکتے اگر وہ سارے عقائد مانتا ہے جو حضور صلی اللہ وسلم نے بتائے ہیں اعمال سارے ایسے ہیں جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائے اور اپنائےہوئے ہیں محبت کا تقاضا اطاعت ہے اور جو اطاعت نہ کرے وہ محب ہو ہی نہیں سکتا ۔ واللہ اعلم بالصواب