QuestionsCategory: زیب وزینتعورت کی مونچھ نکل آئے تو صاف کرنے کا حکم
ام فروہ asked 4 years ago

ایک عورت کی مونچھیں نکل آئی ہیں اور وہ عورت مونچھ کے بال تھریڈنگ کے ذریعے دور کرتی رہتی ہے۔ کیا اس کا یہ عمل درست ہے؟ وہ عورت شادی شدہ بھی ہے۔
سائلہ: ام فروہ

1 Answers
Mufti Muhammad Riaz Staff answered 4 years ago

الجواب حامداًومصلیاًومسلماً
عورتوں کےلیےغیر ضروری بال مثلاً:داڑھی ،مونچھ ، پیشانی اور  کلائیوں وغیرہ پیداہوجائیں تو صاف کرنا جائز ہے ،بال صاف کرنے کےلیے پاؤڈر، کریم وغیرہ کا استعمال کیا جاسکتا ہے ،البتہ بالوں کو نوچنا مناسب نہیں  کیوں کہ اس سے تکلیف پہنچتی ہے ،چونکہ تھریڈنگ سے بھی بالوں کو نوچاجاتا ہے لہذااس سے بالوں کو صاف کرنا مناسب نہیں ہے ۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا پاکستان
29اپریل 2020