QuestionsCategory: خواتینعورت کے لیے ریزر کے استعمال کا حکم
ام فروہ asked 4 years ago

عورت کے لیے ریزر کے ذریعے زیرِ ناف بال صاف کرنا جائز ہے یا نہیں؟

1 Answers
Mufti Pirzada Akhound answered 4 years ago

الجواب حامدا ومصلیا
جو بھی طریقہ ہو اس سے غیر ضروری بال کاٹنا جائز ہے خواہ کریم ہو یا بیلڈ ہو شریعت میں کسی خاص چیز اور خاص طریقہ کا تعیین نہیں کیا گیا۔
قال ابن عابدین رحمہ اللہ تحت قولہ ویستحب حلق عانۃ: قال فی الھندیہ:ولو عالج بالنورۃیجوز کذا فی الغرائب وفی الاشباہ والسنۃ فی عانۃ المراۃ النتف۔
۵، ؍۲۶۱،
ترجمہ :امام ابن عابدین اس عبارت کے تحت ‘ویستحب حلق عانت’ بغل کے بال حلق یعنی مونڈنا مستحب ہے اس کے تحت لکھتے ہیں اسی طرح فتاوی ہندیہ میں لکھا ہے اگر اس نے اپنا علاج کیا چونے کے ساتھ تو یہ جائز ہے اسی طرح غرائب میں لکھا ہے اور الاشباہ والنظائر میں لکھا ہے کہ عورت کیلئے بھی مستحب ہے کی وہ اپنے بغل کے بالوں کو اکھیڑے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء مرکز اہل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا پاکستان
23 نومبر 2019 بمطابق 25 ربیع الاول 1441ھ
و