QuestionsCategory: خواتینایام مخصوصہ میں کون سے اذکار جائز ہیں
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

عرض ہے کون سے اذکار ایسے ہیں جو خواتین مخصوص ایام میں پڑھ سکتی ہیں. نیز کون سی سورتیں پڑھ سکتی ہیں؟ یا وہ دل کو ان دنوں مردہ رکهیں؟جواب کا شدت سے انتظار ہے. جزاک اللہ خیرا

دعاگو بنت افتخار

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

مخصوص ایام میں خواتین کے لیے قرآن کریم کی تلاوت کرنا اور اس کو چھونا جائز نہیں۔ البتہ قرآن کریم کی بعض وہ آیات جو دعا اور اذکار کے طور پر پڑھی جاتی ہیں ان کو دعا یا ذکر کے طور پر پڑھنا جائز ہے۔ مثلا کھانا شروع کرتے وقت ” بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ” پڑھنا یا شکرانہ کے لیے “الحمد للہ” کہنا۔ اسی طرح قرآن پاک کے وہ کلمات جو عام بول چال میں استعمال ہوتے ہیں ؛مثلا ” سبحان اللہ” یا ” ما شاء اللہ لا قوّۃ الّا باللہ” ؛ ان کا پڑھنا بھی جائز ہے۔نیز وہ مسنون دعائیں جو احادیث میں منقول ہیں ، اسی طرح استغفار ، کلمہ طیّبہ اور درود شریف وغیرہ کا پڑھنا بھی جائز ہے۔ واللہ اعلم با لصّواب ۔
مُجیب: مولانا عابد جمشید