QuestionsCategory: جدید مسائلکیا یوٹیوب کو معاش کا ذریعہ بنایا جا سکتا ھے۔
عمر ابن فاروق asked 5 years ago

کیا یوٹیوب کو معاش کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے۔اس پہ اسلامی ویڈیو یا علمی ویڈیو یا آن لاین کسی موضوع کی ویڈیو ڈالیں تو اس کے ذریعہ جو پیسہ آئے گا کیا وہ جائز ہے؟

1 Answers
Mufti Pirzada Akhound answered 4 years ago

الجواب حامداً ومصلیا ً
واضح رہے کہ  یوٹیوب کی کمائی کا  انحصار اشتہارات  پر ہوتا ہے اگر ایسےاشتہارات ہیں جس میں کوئی غیر شرعی تصویرنہ ہو  اور اس  میں   خواتین کی تصاویر بھی نہ ہوں  اسی طرح کسی حرام چیز مثلاً شراب وغیرہ کی بھی ایڈز نہ ہو اور موسیقی نہ ہو۔
اگر یوٹیوب پر چینل بناکر ویڈیو اَپ لوڈ کرنے کی صورت  میں  ایسی غیر شرعی چیزیں موجود ہیں تو ان کی کمائی حلال نہیں۔
ان مفاسد کے پیشِ نظر یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے پیسے کمانے  درست نہیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء مرکز اہلسنت والجماعت سرگودھا پاکستان
14ستمبر 2020ء بمطابق ۲۶ محرم الحرام ۱۴۴۲ھ