QuestionsCategory: جدید مسائلپرائز بانڈ کی شرعی حیثیت
مدثر اقبال asked 4 years ago

عرض یہ ہے کہ  کیا پاکستانی پرائز بانڈ خریدنا اور اس کا انعام جائز ہے یا نہیں؟

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 4 years ago

واضح رہے کہ پرائز بانڈ اور  اس کا انعام ناجائزا ور حرام ہےکیونکہ اس میں سود پایا جاتا ہے سود کی حقیقت یہ ہے کہ مال کا مال کے بدلے معاملہ ہو   اور اس میں ایک طرف ایسی زیادتی مشروط ہو جس کے مقابلے میں دوسری طرف کچھ نہ ہو۔
یہی معاملہ پرائز بانڈ میں ہوتا ہےایک شخص کچھ رقم جمع کراتا ہے  اس کا مقصد یہ ہوتا ہے قرعہ اندازی میں نام آنے پر اصل رقم کے علاوہ زیادہ رقم ملے گی اس صورت میں جو اضافی رقم ملتی ہے وہ سود ہے جوکہ حرام ہے کیونکہ وہ عوض سے خالی ہے ۔
لہذا پرائز بانڈ ز کی خریدوفروخت کرنااور اس سے ملنے والا انعام حاصل کرنا شریعت کی رو سے  ناجائز اور حرام ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
08۔صفر1442
26۔ستمبر2020