QuestionsCategory: جدید مسائلارتغل ڈرامہ اور اس کی شرعی حیثیت
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ آج کل ایک سیریل غازی ارتغل کے نام سے بہت مشہور ہوچکا ہے جس میں خلافت عثمانیہ اور اس سے پہلے کے حالات دیکھائے جارہےہیں اس کے متعلق رہنمائی فرمائیں۔

سائل: ذیشان فاروق میر۔ سرینگر، کشمیر

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کسی سیریل یا ویڈیو وغیرہ کےمتعلق فیصلہ اس کے موضوع پرمنحصر ہے۔اسلامی معاشرت، اسلامی تاریخ، اسلامی واقعات،اسلامی تہذیب و تمدن اور دیگر موضوعات پر بنائی جانی والی دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ ایسےہی وہ پروجیکٹ جن سے ا سلامی تاریخ کا علم ہوتا ہومسلمانوں کی روشن تاریخ کے روشن پہلو دنیا کے سامنے آتے ہوں ،اسلامی ثقافت زندہ ہوتی ہو ایسے سیریز ضرور بنانے چاہیے اور دیکھنے چاہیے لیکن ان کو بنانے میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ شریعت کی حدود کو پامال نہ کیا جائے مثلاًخواتین کا بے پردہ سامنے آنا اور عشق و محبت کے غیر اخلاقی مناظر ہونا ۔
ترکی حکومت کے زیر اہتمام ایک سیریل بنام “دیریلیش اِرْطَغْرَل”سے بہت مشہور ہےجسے پوری دنیا میں بہت دیکھا جارہا ہے بنوانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو خلافت عثمانیہ کی مکمل تاریخ معلوم ہوجائے۔
باقی و ہ فلمیں ہےجو مسلمانوں کے اخلاق کوتباہ کرے مسلمانوں کی تہذیب کو بھی تباہ کرے وہ کسی صورت بھی نہیں دیکھ سکتے ہیں اور ان کا کوئی جواز نہیں ہےاور ان کا اسلامی طریقہ پر بنائے گئے ڈراموں سے کوئی تقابل ہی نہیں ہے کیونکہ وہ فلمیں مسلمانوں کے اخلاق ،تہذیب اور ثقافت تباہ کرنے میں اور تاریخ کو مسخ کرنے میں ان کا بہت بڑا کردار ہیں۔
واللہ اعلم بالصواب