QuestionsCategory: جدید مسائلآن لائن عالمہ کورس کرنے کا حکم اور طریقہ کار
Zakariyya asked 4 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

میرا سوال یہ ہے کی ہمارے علاقے میں ایک آن لائن عالمات کورس ہو رہا ہے جس سے خواتین آن لائن یہ کورس پڑھ سکتی ہیں۔ ایسے کورس کے بارے میں علماء کی کیا رائے ہے؟ کیا ایسا کورس کرنا جائز ہے ؟ نیز ان کورسز کو کیسے کیا جانا چاہیے تاکہ ہم کو پتا چلے  کہ ان میں سے کون سا کورس ہم کر سکتے ہیں؟

1 Answers
Mufti Pirzada Akhound answered 4 years ago

الجواب حامداً ومصلیاً
آن لائن عالمات کورس کی  درست صورت یہ ہے کہ عورت کی کلاس میں صرف عورتیں موجود ہوں اور عورتیں ہی سنیں اور بعد میں بھی کسی غیر محرم  تک اس کی آواز نہ جائے تو اس کی گنجائش ہے ۔
اور اگر ایسی صورت نہ ہو  تو اس کلاس پڑھانے سے گریز کیا جائے ۔
واللہ اعلم بالصواب 
دارالافتاء مرکز اہلسنت والجماعت سرگودھا پاکستان
14ستمبر 2020ء بمطابق ۲۶ محرم الحرام ۱۴۴۲ھ