QuestionsCategory: حقوق ومعاشرتمہر میں واجب الادا سونا اگر ابھی شوہر کے پاس ہو تو اس پر زکوٰۃ کا حکم
شکراللہ asked 4 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ایک شخص کی شادی ہوئی ہے۔ اس نے مہر میں کچھ سونا لکھوایا ہے کہ رخصتی کے بعد بیوی کے حوالے کروں گا۔ ابھی رخصتی نہیں ہوئی اور سونا اسی شخص کے پاس ہی ہے۔ اس شخص کے پاس جو مال قابلِ زکوٰۃ ہے اس پر سال پورا ہو گیا ہے۔ کیا اس شخص نے بیوی کو دینے کے لیے جو سونا رکھا ہوا ہے اس پر بھی زکوٰۃ ہے یا نہیں؟

برائے مہربانی اس مسئلہ کو کلئیر کر دیں!

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 4 years ago

جواب
واضح رہے کہ آدمی  کی ملک  اور قبضہ میں جتنا مال ہو  اسی کا حساب کیا جائے گا اگر وہ نصاب کو پہنچتا ہے تو اس پر سال گزرنے کے ساتھ زکوۃ واجب ہوگی۔
لہذا یہ سونا ابھی تک اسی کی ملک میں ہے کیونکہ اس نے ابھی وعدہ کیا ہے دیا نہیں ہے اس لئے اس سونے کو ملا کر زکوۃ ادا کرنے پڑے گی ۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
19 ستمبر 2020ء