QuestionsCategory: حدیث و سنتکیا عالم کی نیند جاہل کی عبادت سے افضل ہے
عابد رانگھڑ asked 5 years ago

مفتی صاحب مجھے یہ پوچھنا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر یہ حدیث بہت زیادہ شئیر کی جارہی ہے کہ عالم کا ساری رات سونا جاہل کی عبادت سے افضل ہے۔ نوم العالم خير من عبادة الجاهل کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 5 years ago

یہ الفاظ نوم العالم خير من عبادة الجاهل یعنی عالم کا سونا جاہل کی عبادت سے بہتر ہے؛ یا ان کا مفہوم نہ تو کسی حدیث میں موجود ہے نہ ہی یہ کسی صحابی کا قول ہے۔ یہ بالکل غلط اور من گھڑت بات ہے۔ اسے پھیلانے اور شئیر کرنے سے بچنا ضروری ہے اور اگر کسی کو بھیج چکے ہیں تو انہیں اطلاع کرنا آپ کی ذمہ داری ہے کہ یہ میسج غلط ہے،اسے فارورڈ نہ کریں۔