QuestionsCategory: حدیث و سنتعلامہ انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ اور بیس رکعات تراویح
Molana Abid Jamshaid Staff asked 6 years ago

برائے مہربانی جواب ارسال کریں،۔کیا علامہ انور شاہ کشمیری علیہ الرحمۃ نے کتاب، العرف الشذی  309 فیض الباری 1۔420 اور کشف السر 27 میں تراویح  20 رکعت کی تردید اور 8 کو ہی سنت قرار دیا ہے۔برائے مہربانی مفصل جواب تحریر کریں۔نوازش ہوگی۔

ریاض احمد

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

منکرین تراویح جس طرح احادیث توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں اسی طرح ہمارے اکابرین کی عبارات بھی توڑ مروڑ کرآدھی اپنے مطلب کی پیش کرتے ہیں امام العصر خاتم المحدثین علامہ انور شاہ کشمیری ؒ اس مسئلہ میں اہل السنت والجماعت کے مؤقف کے ساتھ متفق ہیں آپ بیس تراویح کے قائل ہیں اورصرف آٹھ رکعت پڑھنےوالے کو اہل السنت سے خارج سمجھتے ہیں۔
(فیض الباری ج 3ص181)
ایک جگہ آپ فرماتے ہیں ائمہ اربعہ میں سے کوئی ایک بھی بیس رکعات سے کم کا قائل نہیں جمہور صحابہ کا عمل بھی یہی ہےاور خلفاء راشدین کی سنت بھی بیس رکعات ہے۔
(العرف الشذی : ج1 ص99/100)
لہذا ان کے بارے میں کہنا کہ وہ آٹھ کے قائل ہیں سوائے بہتان کے اور کچھ نہیں ۔
مجیب:مولانامحمد عاطف معاویہ