QuestionsCategory: حدیث و سنتسنت کی تعریف
Mufti Mahtab Hussain Staff asked 6 years ago

کچھ لوگ مجھ سے سنت کی تعریف مع حوالہ مانگ رہے ہیں اس بارے میں میری راہنمائی فرمائیں۔

المستفتی:خرم صدیقی

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

شہید اسلام مولانا یوسف لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
سنت طریقہ کو کہتے ہیں پس عقائد،اعمال،اخلاق،معاملات اور عادات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو طریقہ اپنایا وہ سنت ہے اور اس کے خلاف بدعت ہے۔
طریقہ نبوی کا علم ہمیں قرآن کریم اور احادیث سے ہو گا۔خلفاء راشدین کی سنت بھی سنت نبوی کا حکم رکھتی ہے۔حضرات صحابہ کرام کی سنت ہی در اصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مطہرہ کا آئینہ ہے ان تین زمانوں میں(خیر القرون)بغیر کسی کسی روک ٹوک کے جس چیز پرمسلمانوں کاعمل درآمدرہا وہ سنت کے دائرہ میں آتی ہے۔
اختلاف امت صراط مستقیم:حصہ اول،ص93
اس سے معلوم ہوا کہ دین کا ہر وہ کام جو زمانہ خیرالقرون میں بغیر کسی روک ٹوک کے ہوتا رہا وہ سنت ہے
۔
کتبہ: مولانا امان اللہ حنفی