QuestionsCategory: عقائدغیر مقلدین کو فتنہ کہنے کا دارلعلوم کا فتویٰ۔
محمد عمار asked 2 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ:

دارالعلوم دیوبند نے ایک فتویٰ جاری کیا تھا غیر مقلدین کہ بارے میں جو پڑھتا ہے خاص طور سے وہ بھڑک جاتا ہے تو آپ کی جماعت سے درخواست ہے کہ اس فتویٰ کو واضح طرح سمجھا دیجئے۔

لوگ اس فتویٰ کو غلط کہہ رہے ہیں لیکن میں علماء دیوبند سے سو فیصد متفق ہوں میں اس فتویٰ پر اشکال نہیں کروںگا اور ہر جگہ بھیجتا رہوںگا۔

وہ فتویٰ یہ ہے

غیرمقلدین اس وقت بلاشبہ مسلمانوں کے لیے فتنہ بنے ہوئے ہیں، ہر جگہ وہ اپنے آپ کو اہل حق اور دوسرے تمام مسلمانوں کو مشرک کہتے ہیں، اپنے کو عامل بالحدیث اوردوسروں کو تارک حدیث قرار دیتے ہیں، جنات کی طرح ان کی ٹولی گاوٴں میں گھومتی پھرتی ہے اور بے پڑھے لوگوں کو ورغلاتی ہے، اور کچھ بہت پڑھے لوگوں کو بہت موٹی رقم دے کر انھیں اپنی جماعت میں داخل کر رہی ہے، یہ فتنہ ہی نہیں بلکہ زبردست فتنہ ہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم