QuestionsCategory: عقائدعقیدہ حیات النبیﷺ
حمزہ سعید asked 5 years ago

مولانا صاحب میرا سوال یہ ھیکہ علماء حق علماء دیوبند عقیدہ حیات النبیﷺ کونسا مانتے ہیں اور مماتی فرقہ کونسا عقیدہ مانتے ہیں برائے کرم فرق بیان کریں۔ اور یہ بھی بتائیں کہ مماتی فرقہ کی کتب جن میں ان کا یہ عقیدہ لکھا ہے کونسی ہیں اور کہاں سے مل سکتی ہیں؟؟؟؟؟؟؟

میرا دوسرا سوال یہ ھیکہ اگر کوئی شخص کویہ چیز نقد 1000 میں لیتا یا بیچتا ہے اور وہی چیز ادھار اقساط میں 5000 میں لیتا یا بیچتا ہے تو کیا یہ سود کے زمرے میں آتا ہے کہ نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟            والسلام

1 Answers
Mufti Shahid Iqbal answered 5 years ago

جواب:
اہل السنۃ والجماعۃ احناف دیوبند کا عقیدہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مزار مبارک میں جسد اطہر کے ساتھ بتعلق روح حیات ہیں آپ کے مزار مبارک کے پاس کھڑے ہو کر پڑ ھا جانے والادرود  آپ خود سنتے ہیں اور دور سے پڑھا جانے والا درود فرشتوں کے ذریعے آپ کے پاس پہنچایاجاتا ہے ۔
جبکہ اشاعت التوحید والسنۃ والوں کا عقیدہ یہ ہے کہ وفات کے بعد انبیاء علیھم السلام کی روح مبارک اعلیٰ علیین میں ہیں اس روح کا اس جسد اطہرکے ساتھ جوزمینی  قبر اطہر میں موجود ہےکوئی تعلق نہیں بلکہ اس روح کا تعلق  جسم مثالی  کے ساتھ ہےجو اس جسد عنصری کے علاوہ ہے ۔
ان کا یہ عقیدہ اقامت البرہان ،ندائے حق ،حیات بعد الممات ،شرک کیا ہے وغیرہ کتب میں موجود ہے ۔
2۔1000  روپے والی چیز کو ادھار اقساط پر 1500 روپے میں بیچنا جائز ہے ۔
۱۔ویجوز البیع بثمن حال وموجل اذا کان الاجل معلوما
ہدایہ ج3 ص21 ۔
ترجمہ:
خریدوفروخت جائز ہے ادھار اور نقد پیسوں کے بدلے میں جبکہ مدت معلوم ہو۔
۲۔فان کان یترضیان بینھماولم یتفرقا حتی قاطعہ علی ثمن معلوم واتماالعقد علیہ فھو جائز۔
کتاب المبسوط ج13 ص9
ترجمہ:جب خریدنے والا اور بیچنے والا دونوں راضی ہوں اور مجلس بھی برخاست نہ ہوئی ہو کہ جو معلوم ثمن کو ختم کر دے تو یہ عقد پورا ہو گیا اور یہ خریدوفروخت جائز ہے ۔
واللہ الموفق
دارالافتاء
مرکز اہل السنت والجماعت سرگودہا پاکستان
10مارچ 2019