QuestionsCategory: رضاعتلے پالک کی رضاعت اور محرم ہونے کا مسئلہ
mustafa hassan asked 6 years ago

Asalamoalaikum maira sawal ya hai k main ny aapny bhai k baity ko goad lia hai matlab adopt kia hai to ya bacha meri biwi k liya maharam hai k naee or main ny aapny saly kee biwi jo k meri bahan bhee hai us ka doodh iss bachy ko pilwaya to ab kia ya bacha meri biwi k liya maharm hai k naee

میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اپنے بھائی کے بیٹے کو گود لیا ہے یعنی اڈاپٹ کیا ہے۔ یہ بچہ میری بیوی کے لیے محرم ہے یا نہیں؟ اور میں نے اپنے سالے کی بیوی جو کہ میری بہن بھی ہے اس کا دودھ اس بچے کو پلوایا ہے تو اب یہ بچہ میری بیوی کے لیے محرم ہے یا نہیں؟

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 6 years ago

بچے نے چونکہ آپ کی اہلیہ کے بھائی کی بیوی کا دودھ پیا ہے اس لیے آپ کی بیوی اس کی رضاعی پھوپھی بن گئی۔ اس اعتبار سے آپ کی بیوی اس بچے کے لیے محرم ہوں گی۔