QuestionsCategory: متفرق سوالاتنذر مانے ہوئے بکرے کی جگہ اس کی قیمت دینے کا حکم
حامد حسین asked 4 years ago

سوال:
کسی نے نذر مانی کہ اگر میرا بیٹا صحت یاب ہو جائے تو میں ایک بکرا صدقہ کروں گا۔ اس کا بیٹا اب صحت یاب ہو چکا ہے۔ آیا  اب اس بکرے  کے بجائے اس کی قیمت فقراء کو دے سکتے ہیں؟
سائل: حامد حسین، گوجرانوالہ

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب:
 جی ہاں! بکرے کے بجائے اس کی قیمت فقراء کو دے سکتے ہیں۔
علامہ طاہر بن عبدا لرشید البخاری (ت542ھ) فرماتے ہیں:
 و یجوز دفع القیم فی باب الزکوٰۃ و العشور و الاخرجۃ و النذور و الکفارات عندنا.
(خلاصۃ الفتاویٰ: کتاب الزکوٰۃ الفصل الثامن ج1 ص342)
ترجمہ: ہمارے  نزدیک زکوٰۃ، عشر، خراج، نذر اور کفارات میں قیمت بھی دی جا سکتی ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
17 محرم الحرام 1442ھ/
6- ستمبر 2020ء