QuestionsCategory: طہارتمعذور شرعی کے لیے طہارت کا حکم
Aqib javed asked 4 years ago

شریعت کی اصطلاح میں جسے معذور کہتے ہیں اس کے لیے نماز کے لیے طہارت کی کیا صورت ہے نیز ہر وقت وضو میں رہنے کی کیا صورت ہے؟

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 4 years ago

جواب
واضح رہے کہ معذور وہ ہے جو ایسی بیماری میں مبتلاء ہو جس سے وضو ٹوٹ جاتا ہو مثلا ہوا  کا خارج ہونایا زخم وغیرہ سے خون کا نکلنا یا پیشاب کے قطروں کا مسلسل اس طرح آنا کہ اس کو اتنا وقت بھی نہ مل سکے کہ وہ اس وضو سے  وقتی فرض  نماز ادا کرسکے۔
تو اس کے لئے حکم یہ ہے کہ یہ آدمی اس وقت میں ایک دفعہ وضو کرے اور اس  وضو سے نماز اور تلاوت وغیرہ جو بھی عبادت کرنا چاہتا ہے  ادا کر سکتا ہے چاہے یہ مذکورہ عذر پیش بھی آتا رہے لیکن اگر اس عذر کے علاوہ کوئی دوسرا عذر پیش آگیا تووضو  دوبارہ کرنا پڑے گا۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
28ستمبر 2020ء