QuestionsCategory: طہارتجرابوں پر مسح اور جمع بین الصلاتین
Muhammad Ahsan Nawaz asked 5 years ago

ہمارے ایک دوست کا کہنا ہے کہ سخت سردی میں جرابوں پر مسح،

اور جمع بین الصلاتین (ظہرین و مغربین) نعمت سے کم نہیں۔ کیا واقعی جرابوں پر مسح اور دو نمازوں کو جمع کرنے کے متعلق صریح آیات یا احادیث موجود ہیں؟ اگر اس طرح کی احادیث ہیں تو ان کا صحیح مطلب کیا ہے؟

جب ان سے کچھ اس بابت عرض کیا گیا تو وہ فرمانے لگے کہ اتحاد بین المسلمین کے لیے یہ ضروری امر ہے اور اس سے دین میں سہولت اور آسانی بھی موجود ہے تو پھر اس کو کیوں نہ اختیار کیا جائے۔۔۔ ازراہ کرم تفصیل سے ارشاد فرمادیں تاکہ ان کی اور بندہ کی تشفی ہو سکے۔۔۔ جزاک اللہ خیر!