QuestionsCategory: سیرت و تاریخچار انبیاء کرام کا دنیا میں زندہ ہونا
Tauqir Ahmad asked 5 years ago

Kahte hain ki chaar nabi abhi bhi zinda hain
Do aasmaan me aur do zameen me hain
Iske bare me kya kahte hain

کہتے ہیں کہ چار نبی ابھی بھی زندہ ہیں۔ دو آسمان میں اور دو زمین میں ہیں۔ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

حضرت عیسٰی علیہ السلام آسمانوں میں زندہ ہیںاور قرب قیامت میں دنیا میں تشریف لائیں گئے۔اس پر امت کا اجماع ہے۔
تحیۃ الاسلام از علامہ انور شاہ کشمیری:ص۱۳۵
حضرت الیاس ،حضرت خضر اور حضرت ادریس علیہم السلام کے بارے میں دونوں قسم کے اقوال منقول ہیں۔اس لیے ہماری یہ ہے کہ اس قسم کے نظریات کی زیادہ تحقیق وتفشیش پڑھنے کی بجائےدیگر اعتقادی اور عملی احکام پر توجہ دی جائے۔اس مقام پر حضرت مولانامفتی شفیع عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کی بات کافی وضح ہے۔لکھتے ہیں:
“حضرت خضر علیہ السلام کی موت وحیات سے ہمارا کوئی اعتقادی یا عملی مسئلہ متعلق نہیں،اسی لیے قرآن وسنت میں اس کے متعلق کوئی صراحت و وضاحت نہیں کی گئی ،اس لئےاس میں زیادہ بحث وتمحیص کی ضرورت کی ضرورت نہیں،نہ کسی ایک جانب کا یقین رکھناہمارے لیے ضروری ہے”
معارف القرآن :ج 5 ص614
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا، پاکستان
19 ربیع الاول 1440ھ بمطابق 28 نومبر 2018