QuestionsCategory: بدعات ورسوماتعید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ثبوت
Naushad Nabikhan asked 5 years ago

1.Kya Milad Un Nabi (SallalahuAlaihiWassalam) Ka Suboot Dalalatan Ya Isharatan Shariat Me Moujood Hai. Kya ye Biddat E Hasna Hai?
2.Kya Aap phir Imam Taj Uddin Al Fakihani (RA) Ka Fatwa Nahi Mante?

کیا عید میلاد النبی کا ثبوت دلالۃً یا اشارۃً شریعت میں موجود ہے؟

کیا یہ بدعت حسنہ ہے؟

کیاآپ امام تاج الدین الفاکہانی کا فتوی نہیں مانتے؟

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا ثبوت دلالۃً یا اشارۃً شریعت میں موجود نہیں ہے اور نہ ہی یہ بدعت حسنہ ہے۔ بلکہ بدعت سیئہ ہے خصوصاً آج کل جو مفاسد اور خرابیاں اس میں پائی جاتی ہیں اس سے اس کی شدت اور بڑھ جاتی ہے ۔
اس سلسلہ میں مولانا سرفراز خان صفدر رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب “راہ سنت” کا مطالعہ کر لیا جائے تو اس کی حقیقت واضح ہوجائے گی ۔
۲۔امام تاج الدین فاکہانی کا کون سا فتویٰ ہے؟ سائل وہ فتوی نقل کرکے بھیج دے۔
واللہ یقول الحق وھو یھدی السبیل
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا، پاکستان
19 ربیع الاول 1440ھ بمطابق 28 نومبر 2018