QuestionsCategory: متفرق سوالاتٹیسٹ ٹیوب بے بی کا حکم
عبید asked 5 years ago

برائے کرم ٹیسٹ ٹیوب بے بی والا مسئلہ جلد از جلد حل فرمائیں۔

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا طریقہ خلافِ شریعت ہے، اس لئے اکثر علماء اسے ناجائز قرار دیتے ہیں؛ البتہ بعض علماء ومفتیان نے اس شرط کے ساتھ مجبوری میں اِس کی اجازت دی ہے کہ اِس عمل کو انجام دینے میں کسی تیسرے کا دخل نہ ہو، اس لئے اگر دین دار مسلمان ڈاکٹر کسی بے اولاد جوڑے کے بارے میں یہ فیصلہ کرے کہ ٹیسٹ ٹیوب کے علاوہ ان کے لئے اولاد کے حصول کی کوئی اور شکل نہیں ہے، تو مذکورہ شرائط کے ساتھ اجازت دی جاسکتی ہے۔ (مستفاد فتاوی محمودیہ 27؍326 میرٹھ، فقہی مضامین 309، اسلام اور جدید میڈیکل مسائل 160)واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا۔ پاکستان
19 جمادی الاوّل 1440ھ مطابق 26 جنوری 2019